facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے پہلے سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،وزیراعظم سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے سینئررہنمائوں کی جانب سے وزیراعظم سے پہلے سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز کمیٹی کے سپرد کردی گئی،کمیٹی اپنی سفارشات اعلی قیادت کو فراہم کرے گی، جو حتمی فیصلہ و اعلان کرے گی ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات پر تمام اعلی قیادت کو ٹیلیفونک اور براہ راست بھی آگاہ کیا جائے گا، سپیکر کے خلاف پہلے تحریک عدم اعتماد لانا سیکرٹ بیلٹ کی وجہ سے ہے، سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں حکومت پر دبا بڑھ جائے گا۔حزب اختلاف کو امید ہے کہ اپوزیشن کے سپیکر آنے کے بعد وفاقی حکومت شدید دباو کا شکار ہوجائیگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے قبل دباو میں لانا اپوزیشن کا منصوبہ ہے، سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی وجہ حکومتی و اتحادی ارکان کو حزب اختلاف کا ساتھ دینے کی فضا بھی ہموار ہوگی۔