بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلے ڈلیوری کے وقت ماں معزور ہوئی پھر گود بھی اجڑ گئی ۔۔ شادی سے لے کر نومولود کے انتقال کے بعد بھی شوہر نے کیسے سپورٹ کیا؟ بدقسمت ماں کی کہانی

زندگی کب کس وقت کروٹ لے لے، کسی کو کچھ معلوم نہیں لیکن اس سب میں انسان اپنوں کے مزید قریب آ ہی جاتا ہے۔

اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی ویڈیو نے خوب توجہ حاصل کی ہے، جس میں میاں بیوی کے تعلق، ماں کی ممتا اور گھریلو سپورٹ کو دکھایا گیا ہے۔

سدھارت اور ان کی اہلیہ 2013 میں جیون ساتھی بنے تھے، دونوں کی شادی کے تقریبا 5 سال بعد یعنی 2018 میں سدھارت والد بننے والے تھے۔

لیکن حمل کے آخری لمحات میں ہی ماں کو شدید ذہنی اور جسمانی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، ماں تقریبا 27 گھنٹوں تک لیبر پین کا شکار رہیں، ماں بننے کے بعد خاتون نے ایک نظر اپنے نومولود بچے کی جانب کی اور پھر ماں اچانک کومہ میں چلی گئی۔

دراصل ڈلیوری کے دوران ماں کا خون ضائع ہوا تھا، جس کے بعد جان بچانا بھی مشکل ہو گیا تھا، ایسے میں گھر والے مزید پریشانی میں مبتلا تھے۔ 6 دن کومہ میں رہنے کے بعد یہ خبر بھی مل گئی کہ خاتون کے جسم میں گینگرین کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

ایک ایسی میڈیکل صورتحال، جس میں جسمانی ٹیشو مر جاتے ہیں، کیونکہ خون کی روانی نہیں ہو پا رہی ہوتی ہے۔جس کے بعد ماں کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے گئے، زندگی کی جانب واپس آ کر ماں اپنے بچے کو دیکھ تو سکتی تھی، مگر گود میں لے کر پیار نہیں کر پاتی تھی۔

لیکن مشکلات ابھی ختم نہیں تھیں، کیونکہ تقریبا 4 سے 5 ماہ بعد جب جوڑا بچے کو لے کر گھر آیا تو سب خوش تھے مگر جب کچھ ماہ بعد والد نے بتایا کہ پیدا ہونے والا بچہ جینیٹک ڈس آرڈر کا شکار ہے، تو ایک ماں جس نے اپنی تک دینے کی ٹھان لی تھی، اپنے ہاتھ پاؤں سے معزور ہو گئی، وہ بچے کی بیماری کا سن کر اب ٹوٹ گئی تھی۔

اس دن کے بعد والدہ صرف اپنے نومولود بچے کو وقت دینے لگی، کیونکہ اب یہ نومولود بچہ چند ہی دنوں کا مہمان تھا، اور ایک دن جب نومولود نے آنکھیں نہیں کھولی تو والدہ اور والد کو اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کا نومولود بچہ اب اس دنیا سے چلا گیا۔

لیکن نومولود کی وفات کے بعد شوہر نے اہلیہ کو ایسے سپورٹ کیا کہ اس کے بعد ذہنی دباؤ، پریشانی اور مشکل وقت بھی کم ہونا شروع ہو گیا، کیونکہ نومولود بچے نے ماں کو ایک بار پھر جینا سکھا دیا تھا۔

اولاد کس طرح انسان کو بدل دیتی ہے، اس کا عام سوچ اندازہ بھی نہیں لگا سکتی ہے۔

source