بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرانسیسی سینیٹ میں متنازع پنشن اصلاحات کا بل منظور

پیرس: فرانسیسی سینیٹ نے متنازع پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق پینشن اصلاحات بل کے مطابق ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 2 سال کا اضافہ ہوگا، اب ملازمین 62 سال کے بجائے 64 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوں گے۔

خیال رہےکہ فرانس بھر میں پنشن اصلاحات کے خلاف حال ہی میں لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافےکے بجائے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔