بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فتنہ خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے،راناثناء اللہ

اسلا آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ ن، پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے پارٹی کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام علاقائی تنظیمیں صوبائی حلقوں میں بہترین، قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کو یقینی بنائیں،انہوںنےکہاکہ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی 15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا، پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کرائیں،انہوں نے ہدایت کی کہ تمام علاقائی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنائیں، مقبول جماعت ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن عوام میں جانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، فتنہ خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔