بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے پختونخوا میں ن لیگ کی عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
مشیر سیاسی امور امیر مقام سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رابطوں کو مؤثر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے۔
امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف کو خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی صورت حال اور تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔