بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب کا نئی ائیر لائن ریاض ائیر شروع کرنے کا اعلان

ریاض(وقار نسیم وامق) سعودی عرب نے نئی ائیر لائن ریاض ائیر شروع کرنے کا اعلان کردیا جو 2030 تک دنیا کے 100 سے زائد مقامات کے لئے سفری سہولیات فراہم کرے گی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے ریاض ائیرویز شروع کرنے کا اعلان کیا ۔
ریاض ائیرویز نئے طیاروں پر مشتمل ہوگی اور اس میں جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔
نئی ائیرلائن کے لئے مقامی اور غیر ملکیوں پر مشتمل ماہرین کی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کی صدارت پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر بن عثمان کریں گے۔
ریاض ائیرویز 2030 تک دنیا کے تینوں براعظموں کے سو سے زائد مقامات کے لئے اپنی پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے سفری سہولیات کے علاوہ تجارت کو بھی بڑھانے میں مدد ملے گی۔
سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلد ہی ائیرویز کا آغاز کر دیا جائے گا۔