بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میراڈونا کی تاریخی ٹی شرٹ نیلامی کے لیے پیش، قیمت 96 کروڑ روپے

بیونس آئرس (نیوز ڈیسک )لیجنڈ آنجہانی فٹ بالر میراڈونا کی ٹی شرٹ 52 لاکھ ڈالر میں نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہے جو کہ پاکستان کرنسی میں 96 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

1986 ورلڈ کپ کے کورٹر فائنل مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران میراڈونا نے یہی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔

اس مقابلے میں میرا ڈونا نے 2 گول کئے تھے ، اسی ٹاکرے کے دوران میراڈونا نے مشہور متنازع گول کیا تھا جسے انہوں نے خدا کا ہاتھ قرار دیا تھا۔

مقابلے میں گول ان کے ہاتھ سے لگ کر گول میں چلی گئی تھی لیکن کسی کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہوا۔ اسے کوئی فٹبال کا خوشگوار اور کوئی ناگوار ترین لمحے کے طور پر یاد کرتا ہے۔

امریکی نیلام گھر ’سوتھ بائی‘کی جانب سے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ میراڈونا کی یہ ٹی شرٹ 52 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گی جو کہ پاکستانی کرنسی میں 96 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔

میراڈونا کی اس یادگار ٹی شرٹ کو 20 اپریل کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نیلام گھر کے سربراہ براہم واچر کا کہنا ہے کہ میراڈونا کی یہ ٹی شرٹ دنیا میں کھیلوں کی سب سے چند انتہائی یادگار اشیاء میں سے ایک ہے۔

میراڈونا کا شمار فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے تاہم اپنے عروج کے زمانے میں میراڈونا کئی تنازعات کا بھی شکار رہے، انہیں منشیات کے استعمال کے وجہ سے پابندیوں کا بھی سامنا تھا۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے میراڈونا 2020 میں 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔