لندن (نیوز ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس گھٹنے کی انجری کے باعث ایک ماہ کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔
انگلینڈ کے نائب کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی تکلیف کا اندازہ لگانے کے لیے اسکین کروایا ہے کیوںکہ یہ بالکل واضح ہے کہ کیریبین میں اپنے گھٹنے کے ساتھ کھیلا جس کے باعث تکلیف میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ جب تک میری انجری کے حوالے سے مثبت رپورٹس نہیں آتی اس وقت تک پریکٹس سیشن میں حصہ لینا انتہائی مشکل ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بین اسٹوک کا اسکین ہوا جس میں کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی ہے اس لیے انکی ایک ماہ کے بعد کرکٹ میں واپسی ہوجائے گی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بین اسٹوکس کی واپسی میں مزید کوئی پیچیدگیاں نہیں ہیں تاہم ڈرہم کے 5 مئی کو ورسیسٹر شائر کے دورے یا اگلے ہفتے گلیمورگن کے خلاف ان کے ہوم میچ میں انکی واپسی ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ کاؤنٹی میں ڈرہم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کی حالیہ سیریز میں شکست کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ شروع ہوگیا ہے جبکہ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف موسم گرما کا پہلا ٹیسٹ جون کے آغاز میں شیڈول ہے۔