بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق صدر آصف علی زرداری کی اسپیکرسے ووٹنگ کی درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرڈر آف دا ڈے پر توجہ دلانا چاہوں گا،آج ووٹنگ کا دن ہے،انہوں نے کہاکہ جہاں تک غداری کی بات ہے تومیں بنگلہ دیش سے کہانی شروع کر کے کہاں ختم کروں،میں پرسنل نہیں ہونا چاہتا، اکثر لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں،

جذباتی ہو کر کہتے ہیں کہ ان کی بندوق کی نالی پر میں ہوں،لیکن میں جذباتی نہیں ہوتا،انہوں نے کہاکہ سیاسی یونیورسٹی صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہےایک دن یہ لوگ سمجھیں گے، پولیٹیکل یونیورسٹی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے،یہ کون سے ملکی ذخائر کی بات کر رہے ہیں، یہ سب تو میں چھوڑ کر گیا تھا،

انہوں نے کہاکہ ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہوئے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے،سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد مارکیٹ 700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،اسپیکرکومخاطب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاکہ میں نہیں چاہتا کہ آپ کیخلاف سپریم کورٹ جائیں اور کہیں کہ اسپیکر نے ووٹ نہیں کرایا،انہیں سمجھ نہیں آتا یہ کیا باتیں ہیں

یہ کیا راز ہے،اگر میں نے کتاب لکھی تو اس میں سب ذکر کروں گا،سوائے ایک شخص کے ہم ہر فورس کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں،آپ سے درخواست ہے کہ ووٹنگ کروائیں