اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے معاملے پر اسپیکر اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر نے تلخ کلامی کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر میں تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے اسپیکر اسد قیصر سے گفتگو میں کہا کہ آپ وزیراعظم عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں۔اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر کو جواب دیا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہا ہوں۔اسپیکر نے واضح الفاظ میں کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت آئین پاکستان کے تحفط کے لیے کی تھی۔
عدم اعتماد ووٹنگ کا معاملہ، اسد قیصر سے وفاقی وزیر کی تلخی








