بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیا۔منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق ریفرنس پارٹی چئیرمین عمران خان کی طرف سپیکر کو بھجوایا گیا۔ ریفرنس پی ٹی آئی کے چیف ویب عامر ڈوگر نے سپیکر کے حوالے کر دیا.20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔ریفرنس کا متن کے مطابق منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ،میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی ،منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ،ریفرنس کے متن کے مطابق شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا ،ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ متن منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔