بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کلچرل ڈے، آرٹس کونسل ملتان میں رنگارنگ تقریب ، طلباء و طالبات کاثقافتی رقص 

  ملتان(مقبول حسین)صوبے کے دیگرحصوں کی طرح ملتان میں بھی پنجاب کلچرل ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔اس سلسلے میں آرٹس کونسل ملتان میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں افسران و سول سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رجسٹرار حبیب الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب تصوف اور محبت کی سرزمین ہے۔اس کا کلچرل ذرخیز اور خوبصورت ہے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے دراصل دنیا کو اور نسل نو کو اپنی ثقافت سے روشناس کروانے کا عمل ہے،پنجاب جتنی خوبصورت دھرتی اتنی ہی خوبصورت ثقافت ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ارم سلیمی نے کہا کہ آج کا دن پنجاب کا دن ہے، پنجاب کی زرخیز ثقافت کا دن ہے۔حکومت پنجاب نے سرکاری سطح پر پنجاب کلچر ڈے منانے کا حکم دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال نے کہا کہ ثقافت سلامت رہے تو قومیں مضبوط رہتی ہیں۔ اس موقع پر سکولوں کے طلباء و طالبات نے ثقافتی خاکے و رقص پیش کیا۔