اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں عدم اعتماد پر ووٹنگ 8 بجے کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے چیمبر میں اپوزیشن اور حکومتی رہنمائوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں طے پایا کہ دونوں فریقین کے تقریروں کے درمیان کوئی دخل نہیں ہوگا اور ماحول خراب نہیں کیا جائے گا۔ شاہ محمود نے جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود کو یقین دہانی کرائی کہ تقاریر ہونے دیں جس کے بعد 8 بجے عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے کے بعد اہم شخصیات سے بات ہوئی ۔وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو 3 گھنٹے تقریر کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم عمران خان نے اپنے ارکان سے کہا کہ اپوزیشن ارکان اگر اجلاس میں بے چین ہوتے ہیں تو انہیں ہونے دیں اور کوشش کریں کہ ایوان میں کوئی ہنگامہ آرائی ہو تاکہ اجلاس کسی طرح ملتوی ہو سکے۔
اسمبلی اجلاس،وزیر اعظم کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو کیا اہم ٹاسک دیا گیا








