بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نےخودکو بچانے کیلئے کارکنان کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا: بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہےکہ عمران خان نےخودکو بچانے کے لیے اپنے کارکنان کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہو تا، ان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا  کہ  میرےخاندان اور پارٹی نےڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا، عمران خان نے باربارقانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا، عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے اپنےکارکنوں کو پولیس کے سامنے لاکھڑاکیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق چیلنجزدرپیش ہیں، پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیےطویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچارکرنی ہے ،افغانستان اور خطےکی سکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔