بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو جانی نقصان ہواتوحکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی ، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ساراملک جام ہوچکاہے لوگ سڑکوں پرآگئے ہیں ، عمران خان کی جان کونقصان ہواتوحکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ سپریم کورٹ کے الیکشن کافیصلہ آخری ہے ورنہ دمادم مست قلندرہوگا،ان کاکہناتھا کہ راناثنااللہ کوعمران خان چارپائی کے نیچے نظرآرہاہے ،اپنی چارپائی کے نیچے ڈانگ پھیر لے وقت تھوڑا ہے اور مقابلہ سخت۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ کیالاہورمیں پولیس نہیں جوہرروزاسلام آبادسے زمان پارک پولیس بھیجی جاتی ہے ،حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ زلمے خلیل زادہ ہی نہیں بولے بلکہ امریکی خصوصی ایلچی مونیکامدیناآج3دن کےلئے پاکستان پہنچ رہی ہیں، ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف نے7کے بجائے6ارب ڈالربیرونی فنانسنگ پراتفاق توکیاہے لیکن ملکی حالات کسی اور طرف جا رہے ہیں۔