بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلے ایک باعزت راستہ دیا تھا،آپ کی درخواست پر اعتراض ہے ،دیکھنا ہو گا اب قانون کیا کہتا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق کا عمران خان کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ اس کورٹ نے پہلے ایک باعزت راستہ دیا تھا،آپ کی درخواست پر اعتراض ہے ،دیکھنا ہو گا اب قانون کیا کہتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست تاحال سماعت کیلئے مقرر نہیں ہو سکی،کمرہ عدالت میں موجودگی پر چیف جسٹس کاعمران خان کے وکیل سے مکالمہ ہوا، چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا جی خواجہ صاحب آپ؟خواجہ حارث نے کہاکہ کل ہم نے درخواست دی تھی،کل درخواست کی تھی وہ ابھی سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا،چیف جسٹس نے کہا کہ آج آپ نے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی آپ نے درخواست دی ہے،عدالت نے عمران خان کو پہلے بھی ریلیف دیا ہے،اس کے باوجود یہ کچھ ہو رہا ہے تو افسوسناک ہے،اس کورٹ نے پہلے ہی راستہ دیا تھا،وہ راستہ آپ نے نہیں لیا تو اس کے اثرات دیکھنے ہوں گے، ابھی تو آپ کی درخواست فکس نہیں ہوئی، فکس ہو گی تو سماعت کروں گا۔

خواجہ حارث نے آج ہی درخواست پر سماعت کرنے کی استدعا کردی چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عدالت نے درخواست سنی تھی اور ڈائرکشن دی تھی مگر افسوس کیا ہوا،خواجہ حارث نے کہا کہ آپ ہمیں سن لیں ہم قانون کے تحت عدالت کو مطمئن کریں گے، چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت نے پہلے ریلیف دیا تھا مگر اس عدالتی احکامات کا کیا بنا،عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوااس کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں دیکھیں گے،خواجہ حارث نے کہاکہ 12 بجے سپریم کورٹ میں سماعت ہے اس سے پہلے کیس سن لیں ۔