بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے پہنچ گئی، مزید تازہ دم دستے طلب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اور رینجرز عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے پہنچ گئے، کارکنان کی تعداد دیکھتے ہوئے مزید تازہ دم دستے طلب کر لئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق زمان پارک میں پولیس وقفے وقفے سے ہلہ بولنے کی تکنیک استعمال کر رہی ہے، آنسو گیس اور واٹر کینن کے شدت سے استعمال کے سبب کارکنان کو منتشر کر دیا جاتا ہے تاہم کارکنان بھی ایک مرتبہ بکھر کر دوبارہ اکٹھے ہو کر پولیس پر ایسا پتھراو کرتے ہیں کہ پولیس کے قدم بھی اکھڑ جاتے ہیں۔

پولیس نے کارکنان کی بڑھتی تعداد کے سبب مزید کمک طلب کر لی جس کے بعد قصور اور پنجاب کانسٹیبلری سے 20 دستے اضافی ریزرو فورس زمان پارک پہنچ گئی۔