بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس نے بکتر بند گاڑی عمران خان کے گیٹ کے قریب پہنچا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے بکتر بند گاڑی عمران خان کی رہائش گاہ کے گیٹ کے قریب پہنچا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پتھراؤ جاری ہے، آنسو گیس کا اثر زائل کرنے کیلئے کارکنان نے درختوں کو آگ لگا دی۔

پولیس اور رینجرز اہلکار عمران خان کے گھر کے گیٹ پر پہنچ گئے ہیں، بکتر بند گاڑی  بھی عمران خان کی رہائش گاہ کے گیٹ کے قریب پہنچا دی گئی۔پولیس واٹر کینن کا استعمال کر کے مظاہرین کو منتشر کر رہی ہے اور عمران خان کی گرفتاری کیلئے راستہ صاف کر رہی ہے تاہم کارکنان کی طرف سے تاحال شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔