بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست واپس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست ان کے وکیل نے واپس لے لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش  ہو کرعمران خان کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وارنٹ منسوخی کی درخواست زیر التوا ہے، فیصلہ آنے تک درخواست واپس لیتے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے وکیل فیصل چوہدری کو وارنٹ منسوخی کی درخواست واپس لینے کی اجازت دیدی۔