بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان آنسو گیس سے بچنے کےلئے ماسک پہن کر کارکنوں میں آگئے

لاہور(ممتازنیوز)زمان پارک میں پولیس کی تازہ ترین کارروائی کے بعد عمران خان کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے گھر سے باہر آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کی جانب سے آج پھر زمان پارک میں آپریشن کیا گیا، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسوگیس کی شدید شیلنگ، واٹر کینن اور ربڑکی گولیاں کا استعمال کیا گیا، جس پر پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے ہٹنا پڑااور عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر محدود ہو کر رہ گئے اور گیٹ کو بند کر دیا گیا۔