بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں، یورپی یونین

برسلز: یورپین خارجہ و سکیورٹی امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے رہی ہے۔ 2022 میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کی 60 ویں سالگرہ تھی۔
یورپی کمیشن کی جانب سے منعقدہ مڈ ڈے پریس کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ‘ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے آئینی نظام کو برقرار اور ملک میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی کے حوالے سے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

یورپی خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔