بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈ حکومت نامنظور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امپورٹڈ حکومت نامنظور’، امریکی مداخلت کیخلاف عوام نے تاریخی احتجاج ریکارڈ کرادیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہونے جارہی ہے، جس کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اس وقت نماز عشا کا وقفہ ہے۔ایک طرف عوامی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے تو دوسری جانب عوام نے بھی اس پر سخت ردعمل دے دیا ہے، اس وقت ٹوئٹر پر ‘ امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔امریکی مداخلت کیخلاف آن لائن احتجاج کےذریعےٹوئٹر پر ٹوئٹس کی بھرمار ہے اس آن لائن احتجاج پر چودہ لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے۔امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹرینڈز پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل بھی دیا جارہا ہے اور وہ اپوزیشن رہنماؤں کی تصاویر کو بطور میمز بناکر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔امپورٹڈ حکومت نامنظور کے حوالے سے تبصرے کئے جارہے ہیں۔اب تک15 لاکھ لوگ اس پر ٹوئٹ کر چکے ہیں۔