ملتان سلطانز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
لاہور قدافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپرلیگ 8 کے پلے آف مرحلے میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔
161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 14.3 اوورز میں 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ملتان سلطانز کی جانب سے شیلڈن کوٹریل نے 3، اسامہ میر2، انور علی، احسان اللہ اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 33 اور عثمان خان 29 اور رئیلی روسو 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کیرن پولارڈ 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، زمان خان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کے پہلے مرحلے کے 10،10 میچز میں سے لاہور قلندرزنے 7 میچز میں جبکہ ملتان سلطانز نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔
دفاعی چیمپئن قلندرز کو شکست، سلطانز فائنل میں پہنچ گئے








