بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے پٹرول5 ،ڈیزل 13 روپے فی لیٹر مہنگاکردیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کیاگیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت تیرہ روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل قیمت میں دوروپے 56 پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیا۔حالیہ اضافے کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ، ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر 190 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 184 روپے 68 پیسے برقراررکھی گئی ہے