اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نے کہا کہ ’اس خوف میں مبتلا دماغی مریض کے ہاتھ میں ماچس ہے جس سے یہ ہر طرف آگ لگانا چاہتا ہے۔‘مریم نے کہا کہ ’اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کر دے، اس کو گرفتار کرنا چاہیے، 22 کروڑ کی قسمت ایسے ہیجانی شخص کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔‘
اگر ملک کو بچانا ہے تو عمران خان، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو ملک دشمنی اور ملک اور آئین کو نقصان پہنچانے پر گرفتار کرنا چاہیے۔ پوری قوم کا یہ مطالبہ ہونا چاہیے۔ اٹھو اور اپنے پاکستان کو ایک غاصب کے ناجائز قبضے سے چھڑاو۔ ملک کے لیے آواز اٹھاؤ 🇵🇰#IstandWithPakistan
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2022









