اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کے لیے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے انتظامات کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سیکریٹری داخلہ کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔خط میں کہا کہ عمران خان کے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور اس حوالے سے مجوزہ طریقہ کار کے تحت انتظامات عمل میں لایا جائے۔سیکریٹری داخلہ نے خط ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو ضروری کارروائی کے لیے مارک کردیا ہے اور استفسار کیا کہ سابق وزیراعظم کو کونسی سکیورٹی ملتی ہے؟ آگاہ کیا جائے۔سیکریٹری داخلہ نے یہ بھی استفسار کیا کہ وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کے بعد سکیورٹی کی نوعیت کیا ہوگی؟ اس حوالے سے مکمل سیکیورٹی جائزہ رپورٹ فراہم کی جائے۔دوسری طرف وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی وزارت چھوڑنے پر کیورٹی مانگ لی ہے۔شیخ رشید نے اپنے خط میں کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، رینجرز کی سیکیورٹی بھی دی جائے۔وزارت داخلہ نے دونوں خطوط کا جائزہ لے رہی ہے، پروٹوکول کے مطابق سابق وزیراعظم کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
بطور سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کیلئے انتظامات شروع








