بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے آج ہونے والے اہم اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس کی تاریخ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپخوانخوا کی درخواست پر تبدیل کی گئی ہے، خصوصی اجلاس میں الیکشن کمیشن نے دونوں کو طلب کر رکھا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا  آج ہونے والا اجلاس اب جمعہ ہو گا، اجلاس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔