ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے دیپیکا پڈوکون کی تعریف کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
کنگنا رناوت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسکر ایوارڈز میں بھارت کی نمائندگی کرنے پر دیپیکا پڈوکون کی تعریف کی۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”دیپیکا پڈوکون ایوارڈز کی تقریب میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ایک ساتھ پوری قوم کی ساکھ کو نازک کندھوں پر اٹھا کر اس قدر خوش اسلوبی اور اعتماد سے بات کرنا آسان نہیں ہے.دیپیکا کا اس طرح ہمت اور حوصلے سے کھڑے ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ ہندوستانی خواتین بہترین ہیں”۔
کنگنا رناوت کے یوں دیپیکا پڈوکون کی تعریف کرنے پر ٹوئٹر صارفین نے حیرت اور کنفیوژن کا اظہار کیا ہے۔صارفین کی اس کنفیوژن کی وجہ ماضی میں کنگنارناوت کا دیپیکاپڈوکون کے ڈپریشن کا شکار ہونے اور ان کے کئی نظریات پر تنقید کرنا ہے۔کنگنارناوت نے ٹوئٹرصارفین کی اس حیرت اور کنفیوژن پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ”وہ سب لوگ جوکہ میرے دیپیکا کی تعریف کرنے پر حیران ہیں، زیادہ مت سوچیں۔میں بہت ہی سادہ انسان ہوں اور صرف کرشنا کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرتی ہوں تو جیسے کہ اُنہوں نے کہا کہ کسی کی ناحق تعریف کرنا گناہ ہے لیکن کسی حقدار کی تعریف نہ کرنا اس سے بھی بڑا گناہ ہے”۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ”بالی ووڈ کے نامور لوگ اس چیز میں ناکام ہو سکتے ہیں لیکن میں نہیں”۔
How beautiful @deepikapadukone looks, not easy to stand there holding entire nation together, carrying its image, reputation on those delicate shoulders and speaking so graciously and confidently. Deepika stands tall as a testimony to the fact that Indian women are the best ❤️🇮🇳 https://t.co/KsrADwxrPT
— Kangana Ranaut (Modi Ka Parivar) (@KanganaTeam) March 13, 2023
All those acting shocked that I praised DP,don’t overthink,I am a very simple person I just follow Krishna/Dharma n he says kisi ko undeserving credit dena anachar hai lekin kisi ko deserving credit na dena usse bada anachar/paap hai,bollywoodias may have failed but I haven’t 🙂 https://t.co/u4WKhEHmgr
— Kangana Ranaut (Modi Ka Parivar) (@KanganaTeam) March 15, 2023
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے آسکرز 2023ء میں بطور پریزینٹر شرکت کی تھی ۔









