بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موجودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت،امریکہ کی خواہشات ابھی پس پردہ ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (ممتازنیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب ،قطر اورمتحدہ عرب امارات سے کوئی یقین دہانی نہیں مل رہی امریکہ کی خواہشات ابھی پس پردہ ہیں۔

جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے۔ افغانستان کے لیے امریکا کے سابق نمائندےزلمےخلیل زاد بھی الیکشن کی تاریخ دےرہاہے۔

انہوںنے کہا ہے کہ آئین موم کی ناک نہیں۔نگران حکومتیں90دن بعد دم توڑ جائیں گی تمام ریاستی ادارےآئین کےپابند ہیں جس میں سکیورٹی اورخزانہ بھی شامل ہے۔سعودی عرب قطر اور یو اے ای سےکوئی یقین دہانی نہیں مل رہی امریکہ کی خواہشات ابھی پس پردہ ہیں۔