بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وزیراعظم کی آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبر کی تردید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی تردید سامنے آگئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ہونے والی ملاقات ختم ہوگئی ہے۔ذرائع وزیراعظم کے مطابق ملک کی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی اور اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کسی صورت عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونےدونگا اور نہ ہی ہار مانوں گا ، میں آخری بال تک لڑوں گا۔سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ عسکری ڈیپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی کی جارہی ہے۔