اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اب رپورٹس سامنے آئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔








