بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لوئر کوہستان، آگ لگنے سے مکان کی چھت گر گئی، 10 افراد جاں بحق، 3 زخمی

لوئر کوہستان (مانیٹرنگ ڈیسک) لوئر کوہستان میں آگ لگنے کے بعد مکان کی چھت گر گئی، المناک واقعے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تاہم 13 کو بچا لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن میں واقع گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آنا فانا پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے سبب مکان کی چھت گر گئی جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جبکہ ملبے کے نیچے دبنے والے 13 افراد کو نکال لیا گیا، ریسکیو ٹیموں کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ایک شخص کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔