بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’عمران خان حساس نیچر کی باتیں شیئر کرتے ہیں لیکن پوری بات نہیں بتاتے‘

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہےکہ عمران خان حساس نیچر کی باتیں شیئر کرتے ہیں لیکن پوری بات نہیں بتاتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مجھے لندن پلان کی دستاویز کے بارے میں کچھ نہیں پتا البتہ جو باتیں عمران خان کہہ رہے ہیں یہی باتیں پاکستان کے اینکرز مہنیوں سےکہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو حساس نیچر کی باتیں ہوتی ہیں خان صاحب ہم سے شیئر کرلیتے ہیں لیکن ہمیشہ پوری بات بھی نہیں بتاتے اور بالکل درست کرتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بات شیئر کرتے ہیں لیکن سوچ نہیں بتاتے، ان کے پاس جو معلومات ہیں وہ ہم سے کہیں زیادہ ہیں۔