بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘عمران خان کی گھبراہٹ کا یہ عالم ہے کہ چہرے پر زردی چھائی ہوئی ہے’، خواجہ سعد رفیق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی گھبراہٹ کا یہ عالم ہے کہ چہرے پر زردی چھائی ہوئی ہے، عدالت چلے جاتے تو وارنٹ جاری نہ ہوتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگی رہنما اور وزیر ریلوے سعد رفیق نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان کے ساتھ رعایت برتی گئی،  وہ ریاست سے بالاتر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کوئی قانون توڑے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ کیا اسلام آباد پولیس نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کرانی۔ پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے زمان پارک میں کھڑی تھی،

عمران خان نے یہ پہلی بار نہیں کیا، وہ ڈریکولا بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی کی شکل میں آر ایس ایس موجود ہے۔ پولیس والے قانون کی عملداری کیلئے زمان پارک گئے مگر ان پر تشدد کیا گیا۔ عام آدمی کیلئے اور پاکستان، عمران خان کیلئے اور پاکستان ہے۔ ہم نے سارے تماشے بھگتے، کبھی روئے نہیں۔