بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان 18 مارچ کو عدالت پیش نہ ہوئے تو سختی اپنانی پڑے گی: رانا ثنا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان 18 مارچ کو عدالت پیش نہ ہوئے تو سختی اپنانی پڑے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثناء کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح عمران خان کو گرفتار کرنا نہیں، انہیں مجبور کرنا ہے کہ وہ عدالتوں میں پیش ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ عمران خان ریلیاں نکالیں اور عدالتوں پر دھاوا بولیں مگر عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔ عمران خان کو جلسہ کرنے میں تو کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا۔