بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمارے مشوروں کو مانا جاتا تو آج تحریک انصاف مشکل میں نہ ہوتی ، چودھری سرور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب و مسلم (ق) کے سینئر رہنما چوہدری محمد سرور نے ایک انٹرویو میں  کہا ہے کہ میں نے پرانا بھی پاکستان بھی دیکھا ہے نیا پاکستان بھی دیکھا ہے لیکن اب فیصلہ کیا ہے میں نے قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے.

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے ، فیصلے مشاورت سے نہیں ہوتے اگر تحریک انصاف میں ہمارے مشوروں کو مانا جاتا تو آج  جس مشکل صورتحال میں ہے ایسا نہ ہوتا اگر عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی تو تحریک انصاف کی مقبولیت ختم ہو گئی تھی کیونکہ یہ گڈ گورننس نہیں دے سکی ۔

اب جو نئے لوگ آئے ہیں انہوں نے کہا تھاکہ ہم مہنگائی ختم کرنے آئے ہیں لیکن انہوں نے مہنگائی پہلے سے زیادہ کر دی ۔