بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایچ ای سی کی غیر سنجیدگی افسوسناک، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، اپوبٹاکے رہنماؤں کاپریس کانفرنس

اسلام آباد (ممتازنیوز) آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپوبٹا)کے صدر ڈاکٹر سمیع الرحمان نے کہا ہے کہ ہائير ایجوکیشن کمیشن قومی سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم میں گئی اپنی یقین دہانی پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں ، ایچ ای سی کی غیر سنجیدگی اور تاخیری حربے افسوسناک ہیں، ایچ ای سی حکام ملک کی سرکاری جامعات کے بی ایس ٹیچرز کیلئے سروس سٹریکچر اور ترقی کیلئے پالیسی دینے کے بجائے یونیورسٹی اساتذہ کو تقسیم کرکے جاری تحریک کو ثبوتاژکرنےکی کوشش کررہے ہیں، 30 اپریل تک ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ملک بھر کی سرکاری جامعات کے بی ایس ٹیچرز ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے،ڈاکٹر سمیع الرحمان نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امتیاز احمد سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر منظور احمدو دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپوبٹا)کے عہدیداران کا مزید کہنا تھا کہ وہ پچھلے تین برسوں سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرکرہے ہیں،ایچ ای سی کے حکام تین تحریری معاہدے کرنے کے بعد ان سے مکر گئے جس پر یہ معاملہ سینیٹ اور متعلق کمیٹیوں میں اٹھایا گیا جہاں ایچ ای سی کے حکام نےیقین دہانی کروائی کہ جامعات کے بی پی ایس ٹیچرز کیلئے سروس سٹریکچر اور محکمانہ ترقی سے متعلق پالیسی کی جدل منظوری دیکر اسکا اعلان کیا جائے گاتاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس سلسلے میں عملی طور پر کچھ کرنے کے بجائے ایچ ای سی کے حکام مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں اور یونیورسٹی اساتذہ کو تقسیم کرکے اساتذہ کے حقوق کے لئے جاری تحریک کو ثبوتاژکی کوشش کررہے ہیں۔ اپوبٹا قائدین نے ایچ ای حکام کے غیر سنجیدہ رویئے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اگر انکے مطالبات 30 اپریل تک نہ مانے گئے تو اپوبٹا کی کال پر ملک بھر کی تمام سرکاری جامعات کے بی ایس ٹیچرز ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے یہ احتجاج بالآخرایچ ای سی ہیڈکوارٹرز اور پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنے پر منتج ہوگا۔ پریس کانفرنس سےقبل اسلام آباد پریس کلب میں اپوبٹا کا آل پاکستان جنرل کنونشن ہوا جس میں ملک بھر تمام سرکاری جامعات كکے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپوبٹا کی مرکزی تنظیم کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، بعد ازاں اپوبٹا کے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا ،بلوچستان اسلام آباد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان چیپٹرز کی تنظیموں کے نومنتخب عہدیداران نے بھی اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا نومنتخب عہدیداران عزم کا اظہار کیا کہ جامعات کے ہی ہی ٹیچرز کے جائز حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔