بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کیلئے تیار ہیں،بھارتی ناظم الامور

لاہور: پاکستان میں تعینات بھارتی ناظم الامورسریش کمارنے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت ہمیشہ کے لئے ہمسائے ہیں،امید ہے تعلقات بہتر ہوں گے پاکستان سے تجارت کبھی بند نہیں کی،پاکستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے لئے تیار ہے۔

ایوان صنعت وتجارت لاہور میں ہونےوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامورسریش کمارکاکہناتھاکہ تیسرے ملک کے ذریعے تجارت دونوں کے لئے نقصان دہ ہے،دیگر کھیلوں کے ویزے دے رہے ہیں،کرکٹ کا معاملہ سپورٹس سے بالاتر ہےسیاحتی ویزے کھول دیئے ہیں، میڈیکل ویزہ تین دن میں جاری ہوتا ہے ماہانہ 25 ہزار فیملی وزٹ ویزے دے رہے ہیں۔

بھارتی ناظم الامورنے کہابھارت،پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے لئے تیار ہے،پاکستان میں مہنگاپیازخریدتا ہوں تودل کو ہاتھ پڑتا ہے،بھارت میں قیمت تیس روپے فی کلو گرام ہے۔