بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کاساتھ چھوڑنے پروزیراعظم بنانے کی پیشکش،شہبازشریف کے بیان پر جنرل باجوہ کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)نوازشریف کاساتھ چھوڑنے کی صورت میں وزارت عظمیٰ کی پیشکش کے دعوے پر سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمرجاوید باجوہ کا موقف سامنے آگیا۔ معروف اینکرپرسن منصورعلی خان نے دعویٰ کیا کہ شہبا زشریف کی طرف سے 2018 کے انتخابات سے قبل اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے وزیراعظم بنانے کی پیشکش سے متعلق بیان کے بعد انہوں نے اس بارے میں جنرل (ر) باجوہ سے پوچھاتوان کا کہناتھا کہ نہیں اس طرح نہیں ہواتھا ،بات کچھ اور طریقے سے ہوئی تھی ۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی کو دیئے گئے حالیہ انٹرویومیں شہبازشریف نے کہاتھاکہ دوہزاراٹھارہ کے الیکشن سے قبل ایک   جنرل(ر)قمرجاوید باجوہ سے ایک ملاقات میں،جس لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم بھی موجودتھے،انہیں کہاگیاکہ ہم آپ کو وزیراعظم بنادیتے ہیں آپ اپنے بھائی کوچھوڑ دیں ،میں نے انکار کیا جس کی وجہ سے عمران خان وزیراعظم بنے۔