بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کاماضی دیکھتے ہوئے بات چیت میں بے حد محتاط رہناہوگا ،خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ مریم نواز نے عمران خان سے متعلق جو بات کی ہے اس میں کیاغلط ہے؟شہبازشریف نے بطوروزیراعظم مل بیٹھنے کی بات کی ،بالکل کرنی چاہئے مگرعمران خان کاماضی دیکھتے ہوئے بات چیت میں بے حد محتاط رہناہوگا،ان سے بات چیت کی صورت میں سیاسی سرمائے کو نقصان ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ جو تجربہ رہاہے اس کی روشنی میں مریم نواز نے درست بات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر چار دن کے بعد عمران خان کابیانیہ بدل جاتا ہے، انہوں نے کچھ دن پہلے تک کیازبان بولی اور آج بات کرنے کے لئے تیارہیں، 2017 اور 2018 میں ہمارے ساتھ کیاہوا،آج عمران خان کے ساتھ کیاہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے بطوروزیراعظم مل بیٹھنے کی بات کی ،بالکل کرنی چاہئے، تاہم عمران خان کاماضی دیکھتے ہوئے بات چیت میں بے حد محتاط رہناہوگا ،عمران خان سے بات چیت کی صورت میں سیاسی سرمائے کو نقصان ہوسکتا ہے۔