اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے مستعفی ہونے کے بعد ایاز صادق نے اسپیکر کا منصب سنبھال لیا۔ذرائع کے مطابق ایازصادق کو اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے کی دعوت دے دی۔اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں آکر کہا کہ زمینی حقائق کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے نئی دستاویزات کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے میں اسپیکر کے عہدے پر قائم نہیں رہ سکتا اور استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں 26 سال سے عمران خان کےساتھ رہا اور اسٹوڈنٹ لائف سے تحریک انصاف کا کارکن ہوں۔
عدم اعتماد پر ووٹنگ ، ایاز صادق نے اسپیکر کا منصب سنبھال لیا








