بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی آمد، اسلام آباد میں آج دہشت گردی کا خطرہ ہے، انسپکٹر جنرل پولیس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد نے  آج عمران خان کی پیشی کے موقع پر دہشت گردی کے خطرے کا اظہار کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، اس لئے بھاری سکیورٹی لگائی ہے، اہلکاروں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی کا خیال رکھیں۔ ہائیکورٹ میں پولیس نے بہترین سکیورٹی دی۔ ایسی صورت حال میں دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔