بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی، ہاتھوں میں ڈنڈے، بکتر بند گاڑی بھی ہمراہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی، ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے اہلکاروں کی بڑی تعداد بکتر بند گاڑی بھی ہمراہ لائی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں زمان پارک سے ملحق ٹھنڈی سڑک پر پولیس کے تازہ دم دستے پہنچے ہیں، عمران خان کی رہائش گاہ جانے والے راستوں کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔ ہر قسم کی ٹریفک کو بھی کنٹینر لگا کر روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران خان آج صبح زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے، کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کے ساتھ اسلام آباد چلی گئی تھی۔ تحریک انصاف قیادت کی جانب سے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی کال جاری کی گئی تھی۔