بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، وکلا کی پولیس سے جھڑپ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس سے تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا جس پر وکلا کی پولس سے جھڑپ بھی ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے  بازی کی تو پولیس نے 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی پیشی کے موقع پر اظہار یک جہتی کرنے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔ وکلا نے پولیس کو گرفتاریوں پر کھری کھری سنا دیں، انہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔