بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند ، لگتا ہے دنیا کے نامی گرامی دہشت گرد آرہے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی کے دوران انتظامیہ نے چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کئے ہوئے ہیں۔ جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آج اسلام آباد کے سیشن عدالت میں پیشی کے دوران چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کئے ہوئے ہیں۔ جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا۔ لگتا ہے دنیا کے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔