بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی رہنما ملیکہ بخاری کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے اندر داخل نہ ہونے دینے پر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ،ویڈیو وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی ملیکہ بخاری کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اور زبردستی اندر جانے کی کوشش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ملیکہ بخاری مسلسل پولیس اہلکار کے ساتھ بحث کر رہی ہیں اور اندر جانے کی کوشش میں ہیں ، اسلام آباد پولیس کا اہلکار کہتاہے کہ آپ اندر نہیں جا سکتیں ، جس پر ملیکہ بخاری کافی غصے میں آجاتی ہیں اور کہتی ہیںکہ آپ عوام کے محافظ ہیں ، اہلکار جواب دیتاہے کہ جی حفاظت ہی کر رہے ہیں، ملیکہ بخاری کہتی ہیں کہ آپ اینٹری بلاک کر رہے ہیں ، لوگوں کو ذلیل کر رہے ہیں، عمران خان کے وکلاءکو اندر نہیں جانے دے رہے ، میں سابق رکن اسمبلی ہوں اور وفاقی پارلیمنٹ کی سیکریٹری لاءاینڈ جسٹس ہوں ، تمیز کرو۔

پولیس اہلکار ملیکہ بخاری کی بات تحمل سے سنتا ہے اور نرم لہجے میں جواب دیتا ہے کہ اچھا میڈم لیکن آپ اندر نہیں جا سکتیں، آپ اپنے آپ کو کنٹرول کریں ،ملیکہ بخاری جواب دیتی ہیںکہ تم اپنے آپ کو کنٹرول کرو، میرے ساتھ ایسے بات مت کرو، تمہاری وردی پر بیج تمیز کرنے کیلئے لگائے گئے ہیں، اہلکار کہتاہے کہ میڈم آپ اوور ری ایکٹ کر رہی ہیں۔

عمران خان کا قافلہ موٹروے پر اسلام آباد کیلئے رواں دواں ہیں، وہ آج اسلام آباد کی عدالت میں توشہ خانہ کیس میں حاضری دیں گے ۔