بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق آواران کے قریب قومی شاہراہ پر منزل کی جانب رواں دواں گاڑی سیلابی ریلے کا شکار ہو گئی، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

امدادی کارکنوں نے خواتین اور بچوں سمیت 8 لاشیں نکال لیں جبکہ ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔