بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے، مریم نواز نے زمان پارک آپریشن کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اورچیف آرگنائزر نے زمان پارک آپریشن پرردعمل میں کہاکہ ‏کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ شرمناک!

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پرویڈیوشیئرکرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ

‏اب پتہ چلا کے جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟ لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔