بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خدشے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے۔درخواست میں آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر قانونی گرفتاری کے امکانات پر رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے۔ عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد آ رہے ہیں، انہوں نے کل 9 مقدمات میں ضمانت حاصل کی، عدالت نے عمران خان کےخلاف حکام کو انتقامی کارروائیوں سے منع کیا۔