بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے گھر کی چھت سے فائرنگ ، پولیس اہلکار کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے زمان پارک میں گرینڈ آپریشن کیاہے جس دوران متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیاہے اور تجاوزات کو ہٹایا گیاہے جبکہ عمران خان کے گھر میں داخل ہونے کیلئے سرچ وارنٹ بھی حاصل کیا گیا لیکن اندر جاتے ہی فائرنگ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتاتا ہے کہ” چھت پر ایک بندہ سیدھے فائر کر رہاہے ، اس کے پاس کافی گولیاں ہیں، ہم اوپر سے بھاگ کر آ گئے ہیں“۔

عمران خان کے گھر کی تلاشی کیلئے پولیس نے سرچ وارنٹ بھی حاصل کیا ، جس میں واضح لکھا گیاہے کہ گھر میں داخل ہوتے ہوئے انسپکٹر رینک کی خاتون افسر کو بھی ہمراہ لے جایا جائے ۔